• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس ژاں بوکو کی ملاقات

اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر ژاں بوکو سے ملاقات کا ایک منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر ژاں بوکو سے ملاقات کا ایک منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر ژاں بوکو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید