پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1213 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 586 پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 65 ہزار 753 رہی جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 5 کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔
100 انڈیکس کل سے آج تک 5 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے، آج کا پہلا سیشن 100 انڈیکس کا تیسرا ایک ہزار پوائنٹس اضافے کا سیشن تھا، پہلے سیشن میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔