• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بنگلادیش کو 1 لاکھ ٹن چاول کی برآمدات، معاملے میں اہم پیشرفت

پاکستان کے بنگلادیش کو 1 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) نے پاکستان کے بنگلادیش کو چاول برآمد کرنے کے معاملے میں خریداری کےلیے ٹینڈر کھول دیا ہے۔

ٹی سی پی کی دستاویز کے مطابق اس معاملے میں 11 بولیاں موصول ہوئیں، کم سے کم بولی 394 اعشاریہ 95 ڈالرز اور زیادہ سے زیادہ 424 اعشاریہ 80 ڈالرز فی میٹرک ٹن شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق ٹینڈر کے تحت خریدا جانے والا چاول کراچی پورٹ سے بنگلادیش برآمد کیا جائے گا، جس میں کم از کم مقدار 25 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ ٹن مقرر کی ہے۔

دستاویز کے مطابق کانٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے 45 روز میں چاول کی ترسیل لازمی قرار دی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید