• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کو آخری نمبروں پر ڈالنے پر صحافیوں، تجزیہ کاروں کی مذمت

Journalists And Analysts Condemn On Putting Geo News On Last Numbers
صحافیوں، تجزیہ کاروں، وکلاء اور دانشوروں نے کراچی میں جیونیوز کو ایک بار پھر آخری نمبروں پرلے جانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیونیوز کے خلاف استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈے آئین اور جمہوری روایات کے منافی ہیں،پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کراچی میں جیو نیوز کو ٹی وی چینلز کی فہرست میں آخری پوزیشن پر لے جانے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کے دور میں جیونیوز تیسری بار اس طرح کے ہتھکنڈوں کانشانہ بنا۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا جیونیوز پر پابندی آئین و جمہوری روایات کے منافی ہے،پاکستانی میڈیا آزاد نہیں رہے گا تو اس کا نقصان ریاست کوہی پہنچے گا۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے جمہوریت کو کسی طرح سپورٹ نہیں کیا جاسکتا ،نجم سیٹھی نے کہا کہ جیو نیوز کو آخری نمبروں پر لے جانے کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے۔

تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ مشرف دور کے ہتھکنڈے ایک بار پھر استعمال کیے جارہے ہیں، جیونیوز کے خلا ف کوئی معاملہ ہے تو اسے متعلقہ فورمز پر لایا جائے ۔

سینئر تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ اگر جنگ گروپ کو کچھ ہوا تو وزیراعظم نوازشریف براہِ راست ذمہ دار ہوں گے ۔

مزکری کنوینر کونسل آف آل پاکستان پریس کلبز ارشد انصاری بولے کہ یہ اقدام نہ صرف اظہار رائے کی آزادی پر ضرب ہے بلکہ ادارے کے ملازمین کو بھی نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ صحافی برادری کو اس قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے متحد ہونا ہوگا ،سابق صدر پی ایف یو جے، سینیر صحافی پرویز شوکت صحافیوں کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائےگی۔

سینئر صحافی ادریس بختیار کاکہناہے کہ صحافیوں نے اس سے پہلے بھی چیلنجز کا سامنا کیا، اس بار بھی متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کریں گے ۔

سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیونیوز کے ساتھ یہ ناانصافی پہلی بار نہیں ہورہی، حکومت اس کا نوٹس لے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر طارق محمود جہانگیری نے جیونیوز کے مؤقف کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات ہونی چاہیے۔

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ جیو نیوز کو آخری نمبروں پر لے جانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین