• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع اور نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات کے پی کو ادا کیے جائیں۔

بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کے پی حکومت کی بھرپور مدد کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی سے دہشت گردی میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا حصہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کو خط لکھے، ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید