• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بھارت کا جنگی جنون ہوا میں تحلیل کر دیا، رانا ثناء

اٹھ مقام(خواجہ فیاض حسین/نمائندہ جنگ) مشیر وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ موثر منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بھارت نے سویلین آبادی کونقصان پہنچایا عام لوگ شہید ہوئے رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا کر بربریت کا ریکارڈ توڑا ہے۔پاک فوج نے بھارت کا جنگی جنون ہوا میں تحلیل کر دیا ہے۔نریندرمودی نے بلاجواز پاکستان اورآزاد کشمیر میں حملے کر کے نہتے شہریوں اوراملاک کو نقصان پہنچایا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوتے منہ توڑ جواب دے کر بھارتی حکمرانوں کا غرور تکبر خاک میں ملا دیا ہے۔رانا ثناء اللہ خان صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کے ہمراہ ایک روز دورہ کے دوران نیلم جہلم نوسیری ڈیم کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کے گھر گئے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ،شہید ہونے والے افراد کے ورثاء میں ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کودس دس لاکھ روپے کے چیک دئیے۔

ملک بھر سے سے مزید