اسلام آباد( کامرس رپورٹر)ماہرین صحت نے کہا ہےکہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات اور میٹھے مشروبات پر بجٹ میں ٹیکس کو دگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ماہرین کے مطابق الٹرا پرسیسڈ مصنوعات اور میٹھے مشروبات صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہیں اور غیر معیاری ہیں ، پاکستان میں ادارے خوراک کی اشیاءاور مشروبات کی کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے میں ناکام ہیں جس کی باعث غیر متعددی امراض ذیابیطس ، دل کے امراض ، جگر، گردوں کے امراض سے بہت زیادہ اموات ہورہی ہیں، اس حوالےسے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمنار اور میڈیا بریفنگ میں بتایاگیا کہ پارلیمنٹیرینز خاص طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔اس حوالے سے پناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن ، ارکان قومی اسمبلی ایم این اے غزالہ چترالی ،ایم این اے ماہ جبین عباسی، سینئر پروڈیوسر روحی بانو اور دیگر نے خطاب کیا ، ثنااللہ گھمن نے کہا کہ پاکستان اب ذیابیطس کے پھیلاؤ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔