• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اکتوبر احتجاج کیسز: پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں کیخلاف چالان عدالت میں پیش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف 5 اکتوبر کے احتجاج کے 3 مقدمات میں پراسیکوشن نے چالان پیش کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

دورانِ سماعت اعظم سواتی سمیت مجموعی طور پر 31 ملزمان کی حد تک چالان پیش کیا گیا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ تفتیشی افسر سے پوچھوں گا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کا چالان کیوں نہیں آیا؟ ابھی وارنٹ جاری نہیں کر رہا بس نوٹس کر رہا ہوں، اعظم سواتی کو کہیں وہ آج آکر اپنی حاضری لگوائیں۔

عدالت نے تھانہ بارہ کہو کے مقدمے کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ آبپارہ، سنگجانی اور دیگر میں مقدمات درج ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی، عمر ایوب، سمیت دیگر پی ٹی آئی قیادت بھی مقدمات میں نامزد ہے۔

قومی خبریں سے مزید