اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکومنٹ شیئر نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت مکمل کر کے مختصر حکم دے دیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 18مئی 2024ء کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔