کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی ڈی سی کے قریب واقع نجی ہوٹل کے ساتویں فلور کے کمرے سے 44 سالہ ندیم قادر شبیر قریشی ولد غلام شبیر قریشی کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے کارڈیو اسپتال منتقل کیا،ڈی ایس پی صفدر کے مطابق متوفی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے،وہ دو روز قبل ہوٹل میں چیک ان ہوا تھا اور پیر کو اسے واپس جانا تھا، اتوار کی شب بھی اسکی طبیعت خراب ہونے پر اسے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا تھا،متوفی کا آبائی تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تھا ،علاوہ ازیں قائد آباد پل کے نیچے ہوٹل کے قریب سے45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، ایف بی ایریا چنگچی رکشا اسٹاپ ریلوے پھاٹک کے قریب 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی،پولیس نے دونوں لاشیں سردخانے منتقل کرادیں۔