• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاٹ لائن کھلی، سیز فائر برقرار رکھنے کی توقع ہے

راولپنڈی (ایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے اچھا ہے‘اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز ہوگا‘حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں ہے‘بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے ‘توقع ہے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رہے گی ‘پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے ۔امریکی اخبار کوانٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ چار دن تک میزائل اور فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے سینئر افسران ہاٹ لائن پر بات کرتے رہتے ہیں‘ اس لیے امید ہے سرحد پر امن برقرار رہے گا ‘بھارتی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر پاکستان بہت شفاف رہا ہے امید ہے بھارت نے بھی ایسا ہی کیا ہوگا۔قبل ازیں ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید