• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں نشے کے عادی شخص، نارتھ کراچی میں نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری آگرہ تاج تاج مسجد کے قریب گھر سے ملنے والی 35سالہ فیصل ولدرفیق کی پھندا لگی لاش سول اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے سے تنگ آکر اس نے مبینہ خودکشی کی ہے، متوفی شادی شدہ تھا ،علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 5C/4میں واقع مکان میں نوجوان حمزہ ولد ا میر محمد کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ حمزہ نے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔