کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی و قائد پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری کے یوم شہادت کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری اور پاکستان سنی تحریک کے رہنما و کارکنان نے سلیم قادری اور عباس قادری کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں مرکزی رہنما اور کارکنان ناظم آباد قادری ہاؤس پہنچے، اجلاس کی صدارت پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کی۔