کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس برائے طلباء مسائل منعقد کی گئی جس میں سندھ بھر کی تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت اور طلبہ کو پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نےکہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی جائے خطرناک حد تک اسکول سے لے کر یونیورسٹیز تک نارکوٹکس .عریانی اور بے دینی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کی روک تھام کے لیے طلبہ تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔