کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وکیل درخواست گزار کی غیر حاضری پر فوری سماعت کی درخواست خارج کردی،درخواست گزار عزیر بلوچ کی والدہ رضیہ بیگم نے وفاق پاکستان ، ایڈووکیٹ جنرل اور سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کو فریق بنایا اور استدعا کی گئی ہے کہ ملٹری عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ، فیصلے کی نقل فراہم کی جائے۔