کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت کے لئے ڈجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرا دیا گیا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت کے دوران ڈجیٹل ادائیگیوں کے طریقوں کو فروغ دینے اور نقد رقم پر انحصار کم کرانے کے لیے ملک بھر میں "گو کیش لیس" مہم شروع کردی ہے، یہ اسٹریٹجک اقدام پاکستان بھر میں ڈجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینے کے اسٹیٹ بینک کے ہدف کے تحت کیا جا رہا ہے، باقاعدہ آغاز 20 مئی کو 6 جون یا عید کی رات تک جاری رہے گی ،مہم بینکاری صنعت کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے، اور اس کا مقصد ملک بھر کی 54 مقررہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو اسٹریم لائن کرنا ہے۔