• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے 9 ٹاؤنز میں شہریوں کی مثالی خدمت کی ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے فیڈرل بی ایریا بلاک 9یوسی 5میں باغ عائشہ وسعد بن صلاح اسٹریٹ میں ہائی ماس لائٹس، بلاک 17میں مسجد فرقان اسٹریٹ اور بلاک 14میں تنصیب اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کردیا، منعم ظفر خان نے علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2سال کے مختصر وقت اور محدود وسائل کے باوجود جماعت اسلامی نے 9ٹاؤنز میں شہریوں کی مثالی خدمت کی ہے اور ہر ممکن کوشش کی ہے کراچی کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کیا جائے،انہوں نے جے آئی یوتھ ضلع شمالی کے تحت یوپی موڑ نارتھ کراچی میں قائم 10روزہ”پڑھو پڑھاؤ کیمپ“کا دورہ بھی کیا۔