• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں کزن نے فائرنگ کرکے کزن قتل کردی ،ملزم فرار، ساتھی زیر حراست


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر20 بی میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ پروین زوجہ وسیم جاں بحق ہوگئی ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو اس کے کزن رشید نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،واقعہ کے بعد ملزم موقع پرسے فرار ہو گیا تاہم ملزم کے ساتھ آنے والے اس کے ساتھی کو حراست میں لےلیا گیا ہے ،قتل کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔