• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین براہ راست رابطے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان کریملن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔ مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید