وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔