حافظ آباد میں محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں پیش آیا جہاں ایک محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان محنت کش کو اغوا کر کے اپنے ڈیرے پر لائے اور تشدد کا نشانہ بنایا، محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر ڈی پی او کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی گئی جن میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔