• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کے نوعمری کے ٹیسٹ نتائج پر والدہ کا فخر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف بزنس مین ایلون مسک بچپن سے ہی غیر معمولی ذہانت کے حامل تھے، والدہ مائے مسک نے ان کا ٹین ایج کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

 ایلون مسک کی والدہ مائے مسک نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ایک پرانے کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ٹیسٹ کا نتیجہ شیئر کرتے ہوئے والدہ نے ایلون مسک کو "میرا جینئیس بیٹا" کہہ کر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ رپورٹ 1989ء کی ہے، جب ایلون مسک 17 برس کے تھے اور جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف پریٹوریا میں زیر تعلیم تھے، اسی سال مائے مسک اور ایلون جنوبی افریقہ سے شمالی امریکا منتقل ہوئے تھے۔

مائے مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تصویریں ڈھونڈتے ہوئے مجھے ایلون مسک کے 17 سال کی عمر میں کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے نتائج ملے، میرا ذہین بیٹا اور میں ایک فخر محسوس کرنے والی ماں ہوں۔

رپورٹ میں ایلون کو پروگرامنگ اور آپریٹنگ دونوں میں A+ گریڈ دیا گیا اور ان کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا گیا۔

مائے مسک اکثر اپنے بیٹے کے منصوبوں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور نیورا لنک کی حمایت کرتی آئی ہیں اور ان کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کھلے عام کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید