بھارت کا اپنے ہی شہریوں کو پاکستان کی حمایت پر گرفتار کرنا مذاق بن گیا۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں دونوں ایٹمی طاقتیں ایک ممکنہ جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں، وہیں بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی۔
خاص طور پر بھارتی شہریوں کی اپنے ہی ملک میں گرفتاری پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب طنز کے تیر چلائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 6 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا، ان میں مشہور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کو حساس معلومات فراہم کیں، پولیس نے ان کی گرفتاری کے بعد تصاویر بھی جاری کیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے خوف کا مظہر قرار دیا اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک نیا ہتھکنڈہ ہے۔
صارفین نے کہا کہ اب کم از کم ہمارے کبوتر تو نہیں پکڑے، یہ کرائم پیٹرول کا نیا ایپیسوڈ نہیں، حقیقت ہے، آخر میں آدھا بھارت ہی گرفتار ہو جائے گا، اتنے خوف زدہ ہیں کہ اپنے ہی لوگوں کو دشمن سمجھنے لگے ہیں۔