• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارت


بھارتی خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا فائر بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

انھوں نے کہا نہ ہی پاکستان نے کسی ایٹمی حملے کا اشارہ دیا۔ 

وکرم مسری نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم مسری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کم از کم 7 مرتبہ پاک بھارت سیز فائر کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید