• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا۔

جج کی تبدیلی کے باعث کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا جبکہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج حاکم بکھر کل فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

علم میں رہے کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر سکھر ملتان موٹروے میں مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید