• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک جھمرہ: ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین کو حادثہ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

چک جھمرہ میں ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنسنے سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے کہا ہے کہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر حادثہ پیش آیا ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے، ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرین قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کر کے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر ریلوے لائن سے اتر کر دور گر گئی، ساہیانوالہ سے سالار والا تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا۔

حادثے کے بعد فیصل آباد سے لاہور اور وزیرآباد کےلیے تمام ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید