• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی ٹکر و ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون 25 سالہ حمنہ جاں بحق اور 25 سالہ احتشام شدید زخمی ہوگیا،حادثے کے بعد کار سوار شخص کارچھوڑ کر فرارہوگیا ،متوفیہ کورنگی اور زخمی لائنز ایریا کارہائشی ہے، صفورا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 33 سالہ عدنان مرزا ولد عشرت کاظمی جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق روڈ پر ڈمپر بجری اتار کر کھڑا تھا کہ متوفی کی کار عقب سے ڈمپر سے جا ٹکرائی،متوفی نیو رضویہ سوسائٹی کا رہائشی اور کال سینٹر میں کام کرتا تھا، ممکنہ طور پر کار سوار کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ رونماہوا، لانڈھی قذافی ٹائون ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، علاوہ ازیں لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب سے 45 سالہ محمد اعظم خان کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پاپوش نگر میں 60 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا،شیرشاہ میں فٹ پاتھ سے20 سالہ نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرادیں ۔سپر ہائی وے اقراء یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید