تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔
پولیس نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔
جیل حکام نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 9 مئی کیس کی سماعت میں جانے کی اجازت دے دی۔
اڈیالہ جیل حکام نے 5 صحافیوں کو بھی سماعت کی کوریج کرنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہو گی، حالات یہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہو گا۔
اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کےقتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانےکے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ آئیں، میں آپ کو جموں و کشمیر کے مہاجروں کی قربانیوں کی داستانیں سنواؤں، حامد میر سے سنیں کہ اس کے نانا نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی قیمت کیا ادا کی؟
ڈاکٹر فواد نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو منتخب نمائندوں کے ماتحت کیا جائے، کراچی ایک اتھارٹی کے تحت چلایا جائے، حادثات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بلدیاتی نمائندے اپنے اختیارات لینے کیلئے متحد ہوں۔
عمان رائل نیوی کا فلوٹیلا بحری مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔
عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔
بچے کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکدار اور سب انجئینر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بالکونی میں رکھے اے سی کے آوٹر میں لگی تھی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق مردان میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جہاں خفیہ اور غیر قانونی مشینری سے غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے تمباکو تیار کیا جا رہا تھا،
پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل منسوخ کردی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت توانائی کے منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام کر رہی ہے، کے پی حکومت سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 2 لڑکیوں کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔