• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 مذاکرات کے تیسرے دن پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی۔

پاکستانی حکام نے بتایا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیے، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔

حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کےلیے مالی مشیر تعینات ہوگیا ہے۔ آئیسکو، فیسکو اور گیسکو کی نجکاری رواں سال مکمل کرنے کا ہدف ہے، دوسرے مرحلے میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری ہوگی۔

عالمی مالیاتی ادارے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026ء  تک کرنے کا ہدف ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں میں حکومتی اثر کم کرکے نجی سرمایہ کاری ترجیح ہے، پبلک شعبے میں رائٹ سازی کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید