• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے سے ہی پتہ چلے گا یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔

جاوید آصف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔

لاہور پولیس 3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کروانے سے متعلق تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ تفتیشی ٹیم کو لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات سے تفتیش کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید