• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہوں: محمود خان اچکزئی

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کےلیے کردار ادا کر رہا ہوں، نواز شریف افغانوں کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی بعض طاقتیں چاہتی ہیں کہ خطے میں جنگ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ مل کر بیٹھے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صادق خان کے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کا فائدہ اٹھائیں، افغانستان ہمسایہ ملک ہے، خطے کےلیے ضروری ہے اختلافات کو بھلا کر مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک خطے کو جنگ سے بچائیں، پاکستان جمہوری ملک ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا زیادتی ہے، بانی پی ٹی آئی باعزت طریقے سے جیل سے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں باہمی احترام وقت کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید