• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہو میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے سندر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ 

پولیس کے مطابق سندر کے قریب ناکے پر موٹرسائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک افراد نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔

 پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو ناصر کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

 مارے گئے ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید