کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے نادرن بائی پاس پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی حکمت عملی سے جوابی کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان کے زیر استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سراج احمد، اعزاز اجمیر اور شہباز عاصم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔