• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر ہاشمی شوہر میں کون سی خوبیاں چاہتی ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ہونے والے شوہر کےلیے خوبیاں بتادیں۔

اداکارہ سحر ہاشمی ان دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’من مست ملنگ‘ میں ’ریا خان‘ کے کردار سے ناظرین کے دل جیت رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی اور اپنے مستقبل کے شوہر میں مطلوبہ خصوصیات پر بات کی۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے شریک حیات میں کیا خصوصیات چاہتی ہیں؟ تو سحر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اسکی خوبیاں تو یہ ہونی چاہئیں کہ وہ مجھے کھانا کھلائے اور میرے پیر دبائے اور ہاں اُسے چائے بنانی آنی چاہیے، ایک لڑکے کو اچھی چائے بنانی آنی ہی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پرسکون ہو کیونکہ میں بہت ایموشنل ہوں، جب مجھے کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو میں غصے میں آ جاتی ہوں یا جذباتی ہو جاتی ہوں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر پرسکون اور ذہین ہو، وہ میری جذباتی کیفیات کو سنبھال سکے اور میرے مسئلے حل کرے۔

مداحوں نے ناصرف اُن کی اداکاری کو سراہا بلکہ اُن کی سادگی اور ایمانداری سے دی گئی اس گفتگو کو بھی پسند کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید