خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والے طالبعلم حیدر اور ملائکہ دورانِ علاج شہید ہوگئے۔
شہید طلبا و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔ دہشتگرد حملے میں دو جوان بھی شہید ہوئے تھے۔
یاد ہے کہ بدھ کو خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا جس میں طلبا سمیت 53 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔