• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کیلئے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات ہونگی، وزارت داخلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش سیرز میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورہ پر پہنچے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

قومی خبریں سے مزید