• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: منشیات و زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44  بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایس او ایس ولج اور بحالی مراکز میں بھیجا جائے گا۔

آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ 13 بچے کام کی زیادتی، 15 بچے والدین، اساتذہ کی ڈانٹ اور مار کے سبب گھروں سے بھاگے، 16 بچے کرمنلز کے ہاتھوں نشے اور زیادتی کا شکار بنے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بچوں کو نشے اور زیادتی کا شکار کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنا رہے ہیں، بچوں کو داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز سے بازیاب کروایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید