واشنگٹن( نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹرکمیونیکشن کے جواب پربھارتی صحافی کو شرمندگی کاسامنا کرناپڑگیا۔بھاتی صحافی کے جانب سے قرض کی رقم دہشت گردی میںاستعمال ہونے کے سوال پرآئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکشن جولی کوزیک نے جواب میں کہا کہ قرض کی رقم صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کیلئے دی گئی ہےاور اس رقم سے حکومت پاکستان کو فنڈنگ نہیں ہوسکتی۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک کی پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کو شرمندگی کا سامنا کرناپڑگیا ۔پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی نے سوال کیا پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی رقم سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کرسکتا ہے؟۔ ترجمان آئی ایم ایف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کیلئے ہے پاکستان میں بجٹ سپورٹ کیلئے نہیں ہے۔