• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عدالت کاسابق آئی جی کے بیرون ملک اثاثے منجمد وضبط کرنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک)ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اینٹی کرپشن کمیشن کو سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بینظیر احمد کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد اور ضبط کرنے کیلئے اقدامات کاحکم دیاہے۔یہ حکم 9.44کروڑ ٹکہ کی معلوم آمدنی سے زائد اثاثے جمع کرنے اور 2.62کروڑ ٹکہ کے پوشیدہ اثاثے رکھنے کے الزام میں دائر کیس میں دیا گیا۔اثاثوں میں امریکہ میں دو بینک اکاؤنٹس ،ایک رہائشی اور ایک تجارتی اپارٹمنٹ اور ملائیشیا میں دو بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔ ان میں سے امریکہ میں موجود دونوں اپارٹمنٹس کی قیمت4لاکھ 30ہزارڈالر بتائی جاتی ہے ۔تاہم یہ ذکر نہیں کیا کہ اس نے بیرون ملک اکاؤنٹس میں کتنی رقم جمع کرائی ۔عدالت نے یہ حکم اس کیس کےتفتیشی افسراوراینٹی کرپشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ الاسلام کی درخواست پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم نے معلوم ذرائع آمدن کے علاوہ کمائی گئی رقم کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جوایک فوجداری جرم ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ناجائز دولت کی منتقلی یا ٹھکانے لگانے سے روکنے کیلئے بالخصوص امریکہ اور ملائیشیا سے یہ رقم واپس لانے کیلئے غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی اور منقولہ اثاثوں کو منجمد کرنا ضروری ہے۔عدالت نے اینٹی کرپشن کمیشن آئندہ کارروائی کیلئے فیصلے کی ایک نقل امریکی اور ملائشین حکام کوبھیجنےکی ہدایت بھی کی ۔

دنیا بھر سے سے مزید