• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافح میں کیمپوں کے اسرائیلی منصوبے پر سابق وزرائے اعظم کی شدید تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) ر افح میں کیمپوں کے اسرائیلی منصوبے پر سابق وزرائے اعظم نے شدید تنقیدکی ہے۔ منصوبے کے مطابق ابتدا میں 6 لاکھ، بعد ازاں پوری غزہ کی آبادی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کے ماہرین نے بھی اسے ممکنہ نسلی صفائی اوردوسری نکبہ قرار دیا ۔اسرائیل کے سابق وزرائے اعظم یائیر لاپڈ اور ایہود اولمرٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک "انسانی ہمدردی کا شہر" قائم کیا جا رہا ہے۔ ان رہنماؤں نے اسے فلسطینیوں کو زبردستی محدود کرکے ارتکاز کیمپ میں تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ منصوبے کے مطابق ابتدا میں 6 لاکھ جبکہ بعد ازاں پوری غزہ کی آبادی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔ اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کے ماہرین نے بھی اسے ممکنہ "نسلی صفائی" اور "دوسری نکبہ" قرار دیا ہے۔ امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم GHF ان علاقوں میں امداد تقسیم کر رہی ہے، لیکن ان کے مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے 800 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جس پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں کو یا تو ہجرت یا موت کے انتخاب پر مجبور کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید