• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

کراچی(نیوزڈیسک)سورج آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، رواں سال یہ دوسرا موقعہ ہے اور ہر بار ایسا سورج کے خط استواء کو عبور کرنے پر وقوع پذیر ہوتا ہے۔ جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دن 12بج کر 27منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں ہوگا۔ فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکتا ہے، مقررہ وقت پر دنیا میں کسی بھی مقام پر سورج جس سمت میں دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید