• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے حملے میں دنیا کا محفوظ ترین اسرائیلی ٹینک تباہ، 3 فوجی ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں اسرائیل کا دنیا کا محفوظ ترین تصور کیا جانے والا مارک 4ٹینک تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جبالیا کے علاقے میں پیش آیا جہاں 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کا ٹینک ایک زور دار دھماکے کی زد میں آ گیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ ٹینک کو راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (RPG) سے نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد ازاں تحقیقاتی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکا ٹینک کے اندر موجود گولہ پھٹنے کے باعث ہوا۔ہلاک ہونے والے فوجیوں میں شوہم مناہم، شلومو یاکیر شریم اور یولی فاکٹر شامل ہیں۔ زخمی افسر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید