• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ممبئی ایئرپورٹ پر ٹرک نے کارگو طیارے کو ٹکر مار دی

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں طیاروں کے چھوٹےبڑےحادثات معمول بنتے جارہے ہیں ۔تازہ واقعہ پیر کی صبح ممبئی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں بوئنگ 737طیارے کو ایک کارگو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اکاسا ایئر کا طیارہ بنگلورو سے پرواز کر کے ممبئی ایئرپورٹ پہنچا جہاں اس سےسامان اورکارگواتارا جارہا تھا۔۔اکاسا نے واقعے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ کارگوٹرک ایک تھرڈپارٹی گرائونڈہینڈلر چلا رہا تھا جو طیارے سے ٹکرا گیا۔ایئرلائن کےمطابق طیارے کا مکمل معائنہ اورتھرڈ پارٹی گراؤنڈ ہینڈلر کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک تصویر میں طیارے کا ایک پر ٹرک میں تھوڑا سا دھنسا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔خوش قسمتی سےاس واقعے میں مسافروں یا عملے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دنیا بھر سے سے مزید