شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ نارووال روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کرنے کے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس بارے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری سی ا ینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس سڑک کا معائنہ کرکے ابتک ہونے والے کام کے معیار کے بارے میں انہیں آگاہ کریں۔ اس کے ذمہ دار افسروں اور ٹھیکیداروں کا یقین کرنے کے لئے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو ہدایت جاری کر دی ہے۔