• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے تعلقات اور انکی پشت پناہی کا انکشاف

راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے تعلقات اور انکی پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

سی پی او سید خالد ہمدانی نے 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کی گئی، روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے معاملےکی تحقیقات کیں، برطرف افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کے شواہد سامنے آئے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ برطرف کیے گئے تمام پولیس اہلکار تھانہ نیوٹاؤن میں تعینات تھے، ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انوارالحق کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ 

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام تر کارروائی پولیس کے محکمۂ احتساب کے میکانزم کے تحت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد منشیات فروشوں کو سزا ہوئی جو 10 سے 20 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید