• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ: تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق  ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں ولہار میں 3 بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانے گئے تھے کہ کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا۔

جاں بحق بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے، معصوموں کی لاشیں نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید