کوئٹہ سے پنجاب کے ضلع تونسہ شریف جانیوالی مسافر بس کو مسلح افراد ساتھ لے گئے، معاملہ لین دین کا بتایا جا رہا ہے، تحقیقات جاری ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ژوب ہائی وے پر ڈرائیور اورکلینر بس سمیت اغوا کرلیے گئے، مسافروں کو وستان کے قریب اتار دیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب کے ضلع تونسہ شریف جا رہی تھی کہ ضلع پشین کے علاقے بوستان کے مقام پر مسلح افراد نے بس کو روکا، تمام مسافرو ں کو اتار کر بس کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں، معاملہ لین دین کا بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کروادی گئی ہے، بس اور اس کے عملے کی تلاش اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر خانوزئی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔