راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔
راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس ڈکیتی اور بزرگ شہری کی موت کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق بزرگ شہری بائیک رائیڈر کے ساتھ گھر پہنچے تھے، جس نے بزرگ شہری کو ڈراپ کر کے پانی مانگا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم بائیک رائیڈر گرمی اور پیاس کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوا اور اُس نے گھر والوں پر اسلحہ تان لیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق بائیک رائیڈر ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیوارت لے اڑا۔
اہلِ علاقے کے مطابق بزرگ شہری ڈکیتی کی واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔