• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگر مچھ دریا میں ڈوبنے کی ’اداکاری‘ کرنے لگا، ویڈیو وائرل


فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں ایک مگر مچھ کی ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک وائرل ویڈیو میں انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں سمندر میں پانی کی سطح پر ایک مگرمچھ کو الٹا تیرتے اور اپنے پنجے ہوا میں لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مگرمچھ ایسا ظاہر کر رہا ہے جیسے وہ ڈوب رہا ہو، اسے دیکھ کر کچھ لوگوں کا کہنا ہے یہ مگر مچھ کی اپنے شکار کو پھانسنے کی ایک سازش ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو مگرمچھ کی جانب سے شکار کو دھوکہ دینے کی ایک ذہین چال کے طور پر دیکھا ہے۔

دوسری جانب  ماہرین نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’مبالغہ آمیز‘ اور ’گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید