لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں۔
لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ چھ بجکر پچاس منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے،وہ اکانومی کلاس میں آئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ میں ٹرافی شاہین آفریدی اورحارث رؤف کے نام کروں گا۔